پشاور ہائیکورٹ ، اپوزیشن اراکین نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رٹ پٹیشن دائر کر دی

پیر 22 اپریل 2024 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے اقدامات کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ۔ اپوزیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کیخلاف ہائیکورٹ میں دائر رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ماہ کیلئَے بجٹ جاری کرنا غیر آئینی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے دیگر اقدامامت بھی غیر قانونی ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے دائر رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت آرٹیکل 26 کو جواز بنا کراقدامات کررہی ہے حالانکہ آرٹیکل 26 کا جو حوالہ دیا جارہا ہے یہ نگران حکومت کےلیے ہے۔ نگران حکومت 3 سے 4 ماہ تک کیلئے بجٹ جاری کرسکتی ہے۔ درخواست میں صوبائی حکومت، محکمہ خزانہ اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔