آئی جی پنجاب نے بے مثال کارکردگی پر 11 پولیس افسران و اہلکاروں کو آئی جی گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا
پیر 22 اپریل 2024 20:30
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بے مثال کارکردگی پر 11 پولیس افسران و اہلکاروں کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اچھرہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس ٹیم کے افسران و اہلکاروں کو آئی جی گیلنٹری ایوارڈز دئیے گئے، ایس پی ماڈل ٹائون شہزاد رفیق اعوان اور اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے گئے،ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال عربی، اے ایس آئی ساجد مجید، ہیڈ کانسٹیبلز عثمان اور عدنان کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا،کچہ کریمنلز کی سرکوبی میں شاندار کردار ادا کرنے پر راجن پور پولیس کے سب انسپکٹر ساجد حسن کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا،دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہنے پر پی ایچ پی میانوالی کے کانسٹیبل عبدالرئیس کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا،ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید خان شہید کا گیلنٹری ایوارڈ انکے اہلخانہ کو دیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے قیصر شہزاد اور امان اللہ خان کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یہ فرض شناس افسران واہلکار اپنی ثابت قدمی کے باعث پوری فورس کیلئے روشن مثال ہیں اور ایسے بہادر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایوارڈحاصل کرنے والے افسران واہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، مجرمان کی سرکوبی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائیں، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.