مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ریکارڈ

پیر 22 اپریل 2024 21:05

مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ریکارڈ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان میں مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے کرنٹ اکانٹ سرپلس کی بڑی وجہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔مارچ 2023 میں 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہا تھا، جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ میں 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکانٹ خسارہ 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :