ْجماعت اسلامی سندھ کی جانب سے لاہورمیں تربیتی ورکشاپ کے دوران ملازمین سے بدسلوکی کی مذمت

پیر 22 اپریل 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے لاہور میں تربیتی ورکشاپ کیلئے جانے والے سندھ کے ریسکیو1122 کے ملازمین سے بدسلوکی اور پولیس تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سے بھی اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سولہ سالوں سے سندھ میں برسراقتدار پیپلزپارٹی قیادت سندھ کے عوامی کی مالکی کرنے اور ڈاکور راج ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی، چار مرتبہ صوبے کے اقتدار پر فائز ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی ریسکیو 1122 کی تربیت کیلئے کوئی اکیڈمی قائم کرنے میں بھی ناکام ہے جو ان کی نالائقی اور نااہلی کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔