سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید 15 روز کی چھٹیاں مانگ لیں

پیر 22 اپریل 2024 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین نے مزید چھٹیاں مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چھٹیوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی، خرابی صحت کی وجہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید 15 روز کی چھٹیاں مانگیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن پہلے ہی سینیٹ انتخابات سے پہلے چھٹیوں پر تھے۔