فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن پر درج مقدمے کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی

پیر 22 اپریل 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن پر درج مقدمے کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جج طاہر عباس سپرا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تعیناتی کے بعد تاحال سیشن عدالت میں جج تعینات نہیں ہوا جس کے باعث مقدمہ کی سماعت نہیں کی جا سکی ۔ فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی ۔