پشاور ہائی کورٹ کے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ججز سے حلف لیا

منگل 23 اپریل 2024 03:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پشاور ہائی کورٹ کے تین ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔حلف برداری کی سادہ اور پر وقار تقریب پشاور ہائی کورٹ میں پیر کے روز منعقد ہوئی جس میں پشاور ہائی کورٹ کے ججز،اعلیٰ سرکاری حکام اور وکلاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پشاور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس فضل سبحان،جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔