بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان

منگل 23 اپریل 2024 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے 46 سے زائد فیڈر ٹرپ ہو نے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، لیسکو کے 2110 فیڈرز میں سے 46 سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے ہیں،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم فیلڈ سٹاف کی جانب سے بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،موسم کی خرابی کے پیش نظر انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔