چین میں بحری جہاز پل سے ٹکرا گیا، 4 افراد لاپتہ

منگل 23 اپریل 2024 10:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے فوشان شہر میں بحری جہاز پل سے ٹکرا گیا جس کے باعث 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے فوشان شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو اس وقت پیش آیا جب بحری جہاز جیوجیانگ پل کےایک حصے سے ٹکرا نے کے بعد ڈوب گیا ،حادثے میں 7 افراد اکو بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔ بحری جہاز میں عملے کے 11 ارکان سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش اور حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :