بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر

منگل 23 اپریل 2024 11:25

بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ تیار، جلد سلمان خان کو سنائیں گے، پروڈیوسر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بجرنگی بھائی جان اور رائوڈی راٹھور سیکوئیل کے اسکرپٹ تیار ہیں، اسکی تصدیق پروڈیوسر کے کے رادھا موہن نے کی۔ دونوں فلموں کے اسکرپٹس ایس ایس راجہ مولی کے والد وجے یندرا پرساد نے تحریر کیے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ جلد ہی سلمان خان کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر کے کے رادھا موہن اس وقت آیوش شرما کی آنیوالی فلم روسلان کی پروموشن کیلیے حیدر آباد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وجے یندرا پرساد نے دو کہانیاں میرے لیے تحریر کی ہیں جن میں ایک وکرما روکودو 2 ہے جو ہندی میں رائوڈی راٹھور 2 ہے۔ اسٹوری تیار ہے اب ہم صرف ایک اچھی کاسٹ کی تلاش میں ہیں۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ رائوڈی راٹھور میں اکشے کمار اپنا پرانا کردار دوبارہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :