چین،غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال، 7افراد ہلاک

گوانگ ڈونگ میں غیرمعمولی بارشوں سے دریا پر بنا پل گر گیا،متعددپروازیں منسوخ

منگل 23 اپریل 2024 12:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) چین کے جنوبی صوبوں میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے جنوبی صوبوں میں غیرمعمولی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مختلف حادثات میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

گوانگ ڈونگ سمیت مختلف چینی صوبوں میں 2 سے 3 گنا زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہے۔گوانگ ڈونگ میں غیرمعمولی بارشوں سے دریا پر بنا پل گر گیا۔ متاثرہ علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اندرون ملک پروازیں منسوخ اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ۔