اے این کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 133 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 12:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اینٹی نارکاٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیوں میں 133 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 6 ملزمان گرفتارکر لیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے دو مسافروں سے 2.4 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔پشاور ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

نوشہرہ سے 87 کلوگرام چرس اور 33.9 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔ٹنڈوجام حیدرآباد میں ملزم سے 5 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم سے 2.7 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترکی ٹول پلازہ جہلم کے قریب ملزم سے 600 گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔