غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

اسرائیل اورانسانی حقوق سے متعلق امریکا کا دوہرا کردار نہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

منگل 23 اپریل 2024 13:03

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیل اور انسانی حقوق سے متعلق امریکا کا دوہرا کردار نہیں، غزہ میں شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو آگاہ کر دیا کہ امریکا بے گھر فلسطینیوں کی واپسی چاہتا ہے، رفاہ میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 14 لاکھ سے بڑھ گئی، کوئی جواز نہیں کہ رفاہ میں اسرائیل فوجی آپریشن کرے، اسرائیل نے رفاہ پر فضائی حملے کیے لیکن گرائونڈ آپریشن نہیں کیا۔