کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سیمینارز کا انعقاد شروع کر دیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 13:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) محکمہ زراعت کے زیراہتمام ضلع فیصل ۱ٓباد کی مختلف تحصیلوں میں کپاس کے کاشتکاروں کیلئے سیمینارز کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے جن میں کسانوں کو بہتراور ریکارڈ فصل کیلئے مفید مشوروں سے آگاہ کیاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ زراعت کے ڈویژنل و ضلعی حکام کسانوں کوکپاس کی فصل کی ٹیکنالوجی اورکسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات بارے ۱ٓگاہی فراہم کررہے ہیں۔

دریں اثنا زرعی افسران نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل پیرا ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران اور سٹاف ممبران کسانوں کوان کی دہلیز پر رہنمائی فراہم کررہے ہیں تاکہ کم خرچ میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :