پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کے شہہ زور بیجوں کے نرخوں کا اعلان کردیا

منگل 23 اپریل 2024 13:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کے شہہ زور بیجوں کے نرخوں کا اعلان کردیا۔پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے شعبہ مارکیٹنگ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ کپاس کا شہہ زورنیاب512،ایف ایچ938،سی کے سی 66، سی کے سی93 کا 10 کلو گرام وزنی تھیلا 5000 روپے، ایس ایس 32،ایس ایس 12 کا 10 کلوگرام وزنی تھیلا 3500 روپے، نیاب878،نیاب545،نیاب گرین، نیاب 1648، نیاب 898،نیاب1011،ایف ایچ 114،ایف ایچ 400 کا 10 کلوگرام وزنی تھیلا 3000 روپے میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نیاب 512،ایف ایچ 938 کا 5 کلو وزنی تھیلا 4500 روپے، ایس ایس 32،ایس ایس 102 کا 5 کلو وزنی تھیلا 3000 اور اسی طرح کی دیگر اقسام کا 5 کلو وزنی بیج کا تھیلا 2500 روپے میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کے لئے پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد کے مارکیٹنگ آفس کے فون نمبر 03457772787 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :