Live Updates

سیالکوٹ،ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں ایس ڈبلیو ایم سی کے مختلف یونین کونسلز میں آگاہی پمفلٹ تقسیم

منگل 23 اپریل 2024 13:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے سلسلہ میں سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا کی زیر نگرانی کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ پوری طرح فیلڈ میں متحرک ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نے یونین کونسل پنڈی اڑائیاں اور یونین کونسل حاجی پورہ کے لوگوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات