پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہے،چوہدری حامد حمید

منگل 23 اپریل 2024 14:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہے،منفی سیاست کی وجہ سے لوگ پی ٹی آئی سے نفرت کرنے لگے ہیں،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا گراف تیزی سے بلند ہوتا دیکھ کر پی ٹی آئی کے عہدیداران اور ورکر کی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہوگا ،پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں سی پیک ہو یا موٹروے میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین یہ منصوبے مسلم لیگ ن کے ہیں جن سے لوگ آج مستفید ہورہے ہیں۔چوہدری حامد حمید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں ہے ۔