پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 16:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب میں تعینات ایکس سروس مین فرہاد ولد گل مت معمول کے مطابق باغبانان بازار میں دکان کی سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود تھاکہ اس دوران کسی نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار ، ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان ، ڈی ایس پی صدر ارباب نعیم حیدر دیگر پولیس کے ہمراہ فوری موقع پرپہنچے اور شہید کو پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کر دیا۔ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لےکر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔