سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر

بغیر لکویڈٹی کے کوئی بھی مارکیٹ مارکیٹ نہیں رہتی، ای ٹی ایف مارکیٹ میں نئی لکویڈٹی کا باعث بنیں گے، ہنرک پرسن

منگل 23 اپریل 2024 18:47

سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سوئیڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوئیڈش کمپنیاں ابھی کم ہیں، کمپنیاں آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں۔اسٹاک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنرک پرسن نے کہا کہ میں انہیں سمجھاتا ہوں بلوچستان کہاں ہے، کراچی کہاں اور لاہور کہاں ہے۔ہنرک پرسن نے کہا کہ اٴْمید کرتا ہوں پاکستان اور سوئیڈن کے مابین مشترکہ معاہدے ہوں گے، سوئیڈش کمپنیاں پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے لیے آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر اچھا شعبہ ہے، ایس ای سی پی بہترین ریگولیٹر کا کام کر رہا ہے، بغیر لکویڈٹی کے کوئی بھی مارکیٹ مارکیٹ نہیں رہتی، ای ٹی ایف مارکیٹ میں نئی لکویڈٹی کا باعث بنیں گے۔سوئیڈن کے سفیر نے کہا کہ ای ٹی ایف دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے کم چارجز پر ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آئی پی اوز پہلی ترجیح ہوتے ہیں مگر ای ٹی ایف اہم کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاروں کی رسائی بڑھانے کے لیے کراس پراڈکٹس ضروری ہیں، لوگوں کو سکھایا جائے کیسے اور کہاں سرمایہ کاری کرنی ہے، صرف شئیرز کی ٹریڈنگ پر توجہ نہ دی جائے۔