سرگودھاپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،3ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 18:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پھلروان پولیس نے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منشیات فروش بلال سے 20 لٹر شراب اور منشیات فروش آصف سے 20 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اسی طرح تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔ منشیات فروش عبدالحمید سے چرس 760 گرام برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :