Live Updates

سیالکوٹ، ضلع بھر میں روٹی و نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کے حوالے سے 1052 انسپکشنز، 278 گرانفروشوں کو جرمانے

منگل 23 اپریل 2024 18:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ کا عمل جاری ہے، اس ضمن میں 14 اپریل 2024ء سے لیکر ابتک 1052 انسپکشنز کی گئیں جبکہ مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر 278 گرانفروشوں پر 11 لاکھ 83500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس تندوروں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ روٹی اور نان کی مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 25 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ 11 دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات