سپریم کورٹ،کراچی تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری

منگل 23 اپریل 2024 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو کراچی رجسٹری میں ہوگی،سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردیے۔ وفاقی حکومت، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ نے رفاحی پلاٹوں سے قبضہ ختم کروانے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔