حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات

فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری

منگل 23 اپریل 2024 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید38بجلی چور پکڑے گئے جن کو2لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور86لاکھ80ہزار سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

فیسکو ریجن سی227روزکے دوران کل7523 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ76لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 78کروڑ88لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7435بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6159کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

فیسکو نے بجلی چوروں سے 56کروڑ 32لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے ۔بجلی چوری میں 7067گھریلو،229کمرشل ،204زرعی جبکہ 23انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے ۔

فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1786بجلی چوروں کو43لاکھ سی53ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 21لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوسیکنڈسرکل سی1305بجلی چوروں کو32لاکھ68ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 13کروڑ 94لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل856بجلی چوروں کو25لاکھ39ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ14لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1098بجلی چوروں کو22لاکھ15 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 11کروڑ26لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکومیانوالی سے کل1939بجلی چوروں کو39لاکھ80ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور18کروڑ85لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل539بجلی چوروں کو12لاکھ85ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ46لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :