پیپلزپارٹی کے رہنماسابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایڈوائزر معروف سیاسی شخصیت سابق ایم پی اے رانا عمردراز رضا ئے الہی سے انتقال کرگئے

منگل 23 اپریل 2024 19:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایڈوائزر معروف سیاسی شخصیت سابق ایم پی اے رانا عمردراز رضا ئے الہی سے انتقال کرگئے انکی نمازجنازہ مڈسٹی کی پارک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وکلاء ،تاجربرادری ،سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاکچھ عرصہ قبل سابق ایم پی اے رانا عمردراز اور انکی فیملی نے پیپلزپارٹی کو چھوڑدیا تھا اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور حالیہ انتخابات میں فیصل آبادکے حلقہ پی پی 112سے انکے صاحبزادے اسدمحمودنے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے اور کامیابی کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔