پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح

اداکارہ نے نئی تصاویر شیئر کی تو بھارتی مداحوں نے بھرپورتعریفیں کیں،کاش برصغیر تقسیم نہ ہوتا تو درفشاں بھارت میںبھی اداکاری کے جوہر دکھاتی،بھارتی مداح

منگل 23 اپریل 2024 19:31

پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں ..
نئی دہلی، کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ڈرامہ ’’حئی‘‘ اور ’’ عشق مرشد‘‘ میں کمال اداکار کے جوہر دکھانے والی ادکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح ،اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی توبھارتی مداحوںکوخوب تعریفیں کیں ،تقسیم برصغیر کی تکلیف بھی یاد آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر دیدہ زیب لباس میں تصاویر شیئر کیں، جس پر پاکستان سمیت بھارت سے اداکارہ کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی تصاویر پر بھارتی مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ کاش برصغیر کی تقسیم نہ ہوتی اور پاکستان اور بھارت ایک ہی ملک ہوتے تو درفشاں سلیم بھی ان کے ملک کی ہوتیں۔بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ درفشاں سلیم کو دیکھ کر انہیں احساس ہوتا ہے کہ تقسیم کا سب سے زیادہ نقصان بھارتیوں کو ہی ہوا۔کچھ صارفین نے لکھا کہ انہوں نے تقسیم میں بہت کچھ کھویا، جس کا درد انہیں ہمیشہ ستائے گا۔بھارتی مداحوں کے کمنٹس پر پاکستانی مداحوں نے بھی جوابات دیے اور انہوں نے بھی اپنے دیکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی تقسیم میں بہت کچھ کھویا اور ان کی پسند کی شخصیات بھارت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :