Live Updates

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس

پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھایا جائے گا: خواجہ سلمان رفیق

منگل 23 اپریل 2024 20:01

صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ، رجسٹرار پروفیسر ندیم قصوری، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر، پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں، پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر معین، ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر فریاد، ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال، رکن پنجاب اسمبلی نوشین عدنان اور فرخ شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ اجلاس میں محکمہ فنانس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 35 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد خواجہ کو بہترین استاد اور پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کو صدارتی ایوارڈ کے اعزاز پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کیلئے بائیو میڈیکل سامان کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو اگلے ایک سال کیلئے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی خدمات لینے کی منظوری کے علاوہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی بھی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار اکیڈمکس اور اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل کی خدمات لینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کو اگلے ایک سال کیلئے جینیٹوریل اور سیکیورٹی خدمات لینے کی منظوری کے علاوہ گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کو ایچ ویک سسٹم کو مرمت کروانے کیلئے ٹینڈر دینے کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبز کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھایا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات