مانجھی پور ، بجلی چوروں اور نادہندان کے خلاف گرینڈ آپریشن

کنکشن منقطع ہونے پر پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا

منگل 23 اپریل 2024 19:56

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) منسٹری آف انرجی پاور کے احکامات کے تحت ایکسیئن نصیر آباد کیسکو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی او صحبت پور ارشاد عمرانی کی نگرانی میں ایل ایس شاہی واہ فیڈر مانجھی پور محمد عارف کھوسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں کنکشن منقطع کر دیئے جس سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا, تاپی کے مطابق پورے بلوچستان کی طرح مانجھی پور میں بھی بجلی چوروں اور بجلی بل کی عدم ادائیگی کرنے والے صارفین کی بجلی منقطع کر دی گئی جس سے شہری گرمی اور مچھروں سے چیخ اٹھے اس موقع پر ایس ڈی او صحبت پور اور لائن سپرنٹنڈنٹ شاہی واہ نے کہا کہ بجلی اور اور نادہندگان کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلا ف روازنہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی انہوں مزید کہا کہ بجلی کاٹنے کی کوفت سے بچنے کیلئے صارف اپنے بل باقاعدگی سے جمع کرائیں. کنکشن منقطع ہونے پر پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :