تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے پشاور کی تاریخی بازار قصہ خوانی بازار اور ہیرٹریج ٹریل کی بحالی میں مکمل حمایت کا اعلان کردیا

منگل 23 اپریل 2024 20:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ساتھ پشاور کی تاریخی بازار قصہ خوانی بازار اور ہیرٹریج ٹریل کی بحالی میں مکمل حمایت کا اعلان کردیا ،ْ کمشنر پشاور ڈویژن اورمیئر پشاورحاجی زبیر علی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ،ْ کیپٹل میٹرپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں ڈائریکٹر ویسٹ ریاض اعوان ،ْتاجر انصاف کے صدر شاہد خان ،ْ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچہ اور دیگر نے شرکت کیں اس موقع پر قصہ خوانی بازار اور ہیئر ٹریج ٹریل میں جاری کاموں کے بار ے میں بات چیت کی گئیں اورتاجروںں کی طرف سے مشکلات کے بارے میں بات چیت کی گئیں جس پرپر تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے پشاور کی تاریخی بازار قصہ خوانی بازار اور ہیرٹریج ٹریل کی بحالی میں مکمل حمایت کا جبکہ کمشنر پشاور ڈویژن اورمیئر پشاورحاجی زبیر علی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک نے ڈیمالشنگ سٹاف کو ہدایت کیں کہ وہ قصہ خوانی بازار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے وقت موجود رہے تاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اس موقع پر انہوں نے ڈیمالشنگ سٹاف کو ہد ایت کیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں ۔

متعلقہ عنوان :