خیبرپختونخواصوبائی کابینہ کی بجٹ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت :ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس

منگل 23 اپریل 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) خیبر پختونخواصوبائی کابینہ کی بجٹ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ۔کابینہ کی بجٹ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیاوکیل درخواست گزار امین الرحمن یوسفزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار خیبرپختونخوا اسمبلی اپوزیشن لیڈر ہے۔

(جاری ہے)

مارچ کے مہینے کی بجٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا اور منظور کیا گیا۔ اپریل کے مہینے کے بجٹ کے لئے پراسس کو فالو نہیں کیا گیا اور کابینہ سے منظوری لی گئی ہے۔ بجٹ منظوری کے لئے جس قانون کا سہارہ لیا ہے یہ صرف نگران حکومت کے لئے ہیں۔ اب اسمبلی موجود ہے بجٹ منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور منظوری لی جائی گی۔ مختلف پراجیکٹس کے لئے فنڈ کو بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ صوبائی حکومت کا فنڈ استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی