فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 23 اپریل 2024 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،130سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا‘ جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے، علاوہ ازیں 5خواتین کو اغواء کر لیا گیا‘ پولیس تلاش وبسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لائن کے مطابق سلیمانیہ کالونی کے قریب نورین سے پرس‘ بابر کالونی کے فیضان سے فون‘ جھال چوک میں رفیق سے 9ہزار روپے‘ فون‘ سلیمی چوک میں ڈاکٹر سارہ حفیظ سے فون جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ کوہستان اڈا کے باہر لفٹ دینے کے بہانے کار سوار ڈاکوئوں نے دنیاپور سے آئی خاتون خالدہ بی بی سے زیورات‘ نقدی چھین کر لے گئے‘ مدینہ ٹائون میں شازیہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ نعمت کالونی میں حبیب الله سے 10ہزار روپے‘ فون‘ شیخوپورہ روڈ پر رمضان سے 35ہزار روپے اور فون‘ مہندی محلہ کے عبدالله سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ محمد آباد کے سرور سے نقدی‘ فون‘ رفحان ملز کے قریب صبا ندیم سے پرس چھین لیا‘ وحید پارک کے انجم غفار سے 4لاکھ‘ فون چھین لیا گیا‘ سمال اسٹیٹ کے قریب فیض الحسن سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 53 ج ب کے مزمل سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ آفریدی چوک کے عاصم سے نقدی‘ فون‘ 195 رب کے ثاقب علی سے 45ہزار روپے‘ فون‘ شاہین چوک کے ابراہیم سے 7سو روپے‘ فون‘ ڈرائی پورٹ کے قریب عرفان علی سے 35ہزار روپے‘ فون‘ پھلاہی موڑ پر ملک رحمن سے 48ہزار روپے‘ کچا جھمرہ کے کلیم سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 47 رب کے الیاس کے گھر کے باہر سے بکرے‘ سیم پل کے قریب مدثر سے 45ہزار روپے‘ نیتھڑی کے قریب سفیان سے فون‘ 237 رب کے سرمد سے 10ہزار روپے‘ فون‘ چوہلہ کے انتظار حسین سے 85ہزار روپے‘ فون‘ 295 رب کے ادریس سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 27 ج ب میں روبینہ کوثر کے نجی سکول سے سامان چور لے گئے‘ 37 ج ب کے شاہد علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 29ج ب کے رانا معشوق کی حویلی سے مویشی‘ 27 ج ب کے رضوان کے گھر کے باہر سے بکرے‘ منصورآباد کے ذیشان سے 30ہزار روپے‘ فون‘ سمن آباد کے شاہد جاوید سے 1لاکھ روپے‘ فون‘ العزیز ہوٹل کے قریب اقبال سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 275 ج ب کے ارشد کی ورکشاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری‘ 245 رب کے نواز سے 10ہزار روپے‘ فون‘ فیض بٹالوی روڈ پر وقاص سے اڑھائی لاکھ روپے‘ نیو گارڈن ٹائون کے ولید سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 81 گ ب کے ندیم عباس سے 15سو روپے‘ فون‘ 64گ ب کے شہزاد سے 36ہزار روپے‘ فون‘ 74 گ ب کے سلیم سے 22ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ کنڈرگارڈن کے قریب جاوید سے نقدی‘ فون‘ الائیڈ ہسپتال کے باہر ندیم سے نقدی‘ فون‘ ریلوے روڈ سے طیب سے 20ہزار روپے‘ فون‘ رحمت ٹائون میں وقار حسین سے نقدی‘ فون‘ اقبال ٹائون کے فیصل سے پونے دو لاکھ روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر احسن فرید سے نقدی‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے مقصود سے نقدی‘ فون‘ 419 گ ب کے سلیمان سے موٹرسائیکل‘ نقدی اور دیگر وارداتوں کے دوران نہتے شہریوں سے لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فیصل ہسپتال کے قریب مہران علی‘ ڈی گرائونڈ کے زاہد عبدالسلام‘ مدینہ پارک کے صدیق‘ منصورآباد کے شرافت‘ 156 رب کے بلال‘ شادمان ٹائون کے ناصر‘ 228 رب کے احمد حسن‘ علامہ اقبال کالونی کے طلحہ‘ 66 ج ب کے جنید‘ سرفراز کالونی کے رحمن‘ شادی پورہ کے جاوید‘ شالیمار پارک کے شہباز‘ مدینہ کالونی کے اعجاز‘ حسین شوگر مل کے قریب ہارون رشید‘ 266 رب کے راشد‘ سفیان طارق‘ احسن علی‘ بھوآنہ بازار سے عثمان‘ شاداب کالونی کے ندیم احمد‘ شاداب پلی کے ذوالفقار‘ راجہ چوک کے شبیر حسین‘ اسلام پورہ کے عامر‘ 410 گ ب کے امین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں کلیم شہید کالونی کے رہائشی قیصر ندیم نے بتایا کہ رشتہ سے انکار کرنے پر مشتعل ملزمان دائود نے اپنے والدین اور ساتھیوں سے مل کر اسکی جواں سالہ بیٹی آمنہ قیصر کو زبردستی گھر سے اغواء کر لیا اور جاتے ہوئے گھر سے 23لاکھ روپے اور تین تولے زیورات بھی لے گئے‘ 215 رب کے غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اوباش ملزمان سہیل وغیرہ نے اسکی بیٹی ہما‘ 66 گ ب کے وسیم اشرف کی ہمشیرہ کو نامعلوم‘ قصبہ تاندلیانوالہ کی زہرہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم منظور نے اغواء کر لیا۔ علاوہ ازیں 59 رب کے قاسم کی 11سالہ بیٹی ثانیہ کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے گئے۔