(ن) لیگ کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی:ملک افضل کھوکھر

منگل 23 اپریل 2024 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ، رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پوری دیانتداری اور محنت سے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ معاشی بہتری کے واضح ہوتے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہورہی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی معیشت کی بحالی، مہنگائی میں کمی اور خارجہ تعلقات کی بہتری کی حکومتی خدمت کا عوامی اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔