ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی کی کامیابی عوامی خدمت کی مظہر ہے ،عزیزہ سعید

منگل 23 اپریل 2024 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری عزیزہ سعید نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے گجرات سے امیدوا ر صوبائی اسمبلی موسیٰ الٰہی کی کامیابی کوپاکستان مسلم لیگ کی عوامی خدمت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین اپنے حلقہ انتخاب میں ایک عرصہ سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گجرات کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کروایا ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب میں21اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابا میں پاکستان مسلم لیگ ق کے ووٹ بینک میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں اوورسیز یو۔

(جاری ہے)

کے پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر قاضی عذرا خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی عذرا خان نے کہاکہ عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں موسیٰ الہٰی کی تاریخی کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ کے قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین، چوہدر ی سالک حسین وفاقی وزیر صوبائی وزیرتجارت و سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بہترین حکومت عملی سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب میں تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور اس کے ووٹ بینک میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

عزیزہ سعید نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹ کے آزادانہ استعمال سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انہیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کروایا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پر عوام نے جو اعتماد کیا ہم انشاء اللہ اس پر پورا اتریں گے اور پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت اور علاقہ کے ترقی کیلئے کوشاں رہیں گے۔