عالم اسلام کی عظیم شخصیت ،بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کیجلد پاکستان آنے کی یقین دہانی

منگل 23 اپریل 2024 21:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) عالم اسلام کی عظیم شخصیت اوربین الاقوامی شہرت کے حامل ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک نے جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کروائی۔ وہ جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام قومی اجتماع سے خطاب کریں گی,انکی دینی خدمات ناقابل فراموش وناقابل بیان ہے۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بلکہ پوری اسلامی دنیا انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہارامیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا اسلام کے عظیم رہنما ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک سے ملاقات کے دوران کیا۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی کی پریس ریلیز کے مطابق عالمی رہنماؤں کی باہمی ملاقات کے دوران قائدین مرکزیہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر عبد الکریم نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت قبول کی اور جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

وہ جماعت کے زیر اہتمام قومی اجتماع سے خطاب کریں گے ان شائاللہ۔ باہمی ملاقات میں عالمی رہنماؤں نے عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے بات چیت کی۔اسطرح پیغام ٹی وی اور پیس ٹی وی کے درمیان تیکنیکی مشاورت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے انھیں مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔