پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار

پولیس مغویہ لڑکی کو بازیاب کروانے میں ناکام

منگل 23 اپریل 2024 21:07

پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) تین کس مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر کیری ڈبہ میں ڈال کر اغوا کرکے فرار ہوگئے تاحال پولیس مغویہ لڑکی کو بازیاب کروانے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھوپے وال چک نمبر 23میں رہائش پزیر محمد علی اپنے گھر میں موجود تھا کہ تین کس مسلح ملزمان رات کے وقت کیری ڈبہ پر علی برکس پر آئے ملزمان مقدمہ مدعی کی 22سالہ بیٹی حبیبہ کو اسلحہ کے زور پر کیری ڈبہ میں بٹھا کرزنا کاری کی نیت سے اغوا کرکے لے گئے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مغویہ کے والد محمد علی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیاتھانہ صدر پتوکی پولیس تاحال مغویہ کو ملزمان کے چنگل سے بازیاب نہ کروا سکی مقدمہ مدعی نے آئی جی پنجاب،وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو ملزمان سے بازیاب کروایا جائے ۔