شہیدوں کے لہو سے تر ہے یہ زمین پاکستان اور اس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا لہو بھی شامل ہے ،سید کلیم علی

منگل 23 اپریل 2024 21:07

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) شہیدوں کے لہو سے تر ہے یہ زمین پاکستان اور اس میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا لہو بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے لائل ورکر سید کلیم علی امیر اٹارنی ایٹ لاء نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور انتشار پارٹی نے صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران جیسا ہنگامہ آرائی کی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکتے 9مئی کے غنڈوں کو اگر کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو پھر یہ کسی نہ کسی صورت میں پاکستان اور پاکستان کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آئیں گے اس لئے اب موقع ہے پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور پھر کسی کی ہمت نہ ہو کہ وہ کی سالمیت کو نقصان پہنچا سکے سید کلیم علی امیر نے کہا ہے کہ موجود حکومت اگر پیپلزپارٹی اور صدر آصف علی زرداری کے مشورے کے مطابق چلتے رہے تو انشاء اللہ ملک کے اندر سے جلد ہی مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا۔