سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کر دی

منگل 23 اپریل 2024 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ،ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کر دی ہے،سپریم کورٹ نے 2018 میں میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق فیصلہ دیا،میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے،میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعد طلبا کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے،بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے طلبا کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :