آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس (کل) بدھ کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے سسٹم کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں (کل)بدھ کوریجن کے مختلف فیڈرز سے مختلف اوقات میں بجلی بند رہنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

مورخہ24 اپریل2024، صبح07:00بجے تا دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،علی پور،اسلام آباد کلب۔I،شہزاد ٹائون/محفوظ شہید،سکیم۔II،فلٹریشن پلانٹ، بنی گالہ،اتھال،شاہ پور،ٹریٹ،ٹی اینڈٹی،بھارہ کہو۔

(جاری ہے)

II&I،این آئی ایچ فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،ٹاپ سٹی،ممتاز سٹی،F-17/1&II،نوگزی،کمال آباد،نیشنل مارکیٹ،گلزار قائد، سیکٹرفور،APHSفیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل، فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید،AOWHS،ولایت کمپلکس،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو،مورگاہ فیڈرز،جہلم سرکل،پران فیڈر،اٹک سرکل،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،پسوال،سرائے خربوزہ،شیر شاہ سوری فیڈرز،چکوال سرکل،بشارت، بھون، کریالہ، KSM-3 فیڈرز، صبح08:00بجے تاشام05:00بجے تک،جی ایس او سرکل،نمبل،تتہ پانی،سہنسہ،سٹی۔

II،فتح پور،چروہی،سٹی۔I،نڑ،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے،وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔