اسسٹنٹ کمشنر کی دریائے جہلم پر لگائی ڈولیوں کی چیکنگ، بہتر کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت

منگل 23 اپریل 2024 22:00

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے پولیس ، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایس ڈی او اور سب انجینئرز کے ہمراہ کا پاہل، میرابکوٹ، چناری اور دھنی گڑتھامہ میں دریائے جہلم پر لگائی گئی ڈولیوں کی چیکنگ کی ۔ میرا بکوٹ کی ڈولی کو ناقص قراردیکر بند کردیا گیا جبکہ دیگر ڈولیوں کی بہتری کے لیے متعلقہ افراد کو ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی قطعی کسی کو اجازت نہیں ہے ، اپنے روز گار کے لیے کسی دوسرے کی جان نہیں لی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ان کو ٹھیک کیا جائے ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام ڈولیوں کو بند کر دیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گڑتھامہ تراگاں کے مقام پر گوہال آتشزدگی کا بھی معائنہ کیا اور نقصان کا تخمینہ مرتب کرنے کے لیے متعلقہ پٹواری کو ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :