حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر کا مطالبہ
منگل 23 اپریل 2024 22:07
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران گرین وینڈ انرجی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سبحان قریشی نے سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق ،ْ دیگر عہدیداران اور ممبران کو ادارے کے زیر اہتمام ہونے والی1اور 2 جون کوانٹرنیشنل سولر ایکسپو2024ئمیں شرکت کی دعوت بھی دی ۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے گرین وینڈ انرجی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سولر اور گرین انرجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مرکزی اور خیبر پختونخوا کی حکومت پرزور دیا ہے کہ وہ اس سیکٹر کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے یہی واحد حل ہے اس لئے حکومت سولر اور گرینڈ انرجی کی ترقی اور سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھائے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ حکومت ٹریننگ اداروں میں سولر کے حوالے سے نوجوانوں ،ْ انجینئرز اور ٹیکسیشن کے لئے خصوصی تربیتی پروگرامز شروع کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے تاکہ ان کے ہاتھوں میں سولر کے حوالے سے ہنر آئے گا اور جلد ہی برسر روزگارہوں گے۔ انہوں نے سولراورگرین انرجی سے جڑی صنعتوں ،ْ کاروبار کی ترقی کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملاقات میں بتایا گیا ہے سولر اور گرین انرجی سیکٹر کے فروغ کے لئے جرمنی اور امریکہ کے ساتھ بھی باہمی رابطے قائم کئے گئے ہیں جس کے ذریعے نوجوانوں کو سیکٹر کے حوالے سے تربیتی و مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق کا کہنا تھا کہ وہ سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے امریکن مشن سے بات کریں گے تاکہ مالیاتی / امدادی ادارے اس اہم سیکٹر کے لئے خصوصی فنڈز مختص کریں۔ ملاقات کے دوران بتایا گیا کہ سولر اور گرین انرجی سیکٹر کے فروغ کے لئے ترقی کے ساتھ بھی باہمی تعاون اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ترکیہ کے ساتھ کئے گئے ہیں اور اس دو طرفہ تعاون سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل اور وفود کے تبادلے کرنے پر زور دیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.