وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد کی ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا، اعلامیہ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی توسیع میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ، قیصر احمد شیخ نے کہاکہ نئی منتخب حکومت میری ٹائم کے انفراسٹرکچر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،معاشی ترقی کے لیے میری ٹائم کی ترقی اہمیت کی حامل ہے ،ہیچی سن گروپ نے پاکستان میں 10 سے 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایا کاری کرنے پر بریفنگ دی، ہیچی سن گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر اینڈی توس نے بتایا کہ پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، میری ٹائم کے شعبے میں انفراسٹرکچر، اور ویئر ہاوس کی سہولیات بہتر بنانا چاہتے ہیں ،میری ٹائم میں اسٹوریج فیسلٹی اور گودام بنانے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ،ہیچیسن گروپ پاکستان میں کے پی ٹی اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں خدمات فراہم کر رہا ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھا کر میری ٹائم کے شعبے میں فروغ دیا جا سکتا ہے،حکومت کے پی ٹی کو بہترین تجارتی بندرگاہ بنانا چاہتی ہے، قیصر احمد شیخ۔

متعلقہ عنوان :