لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس کی چوری ہونے والی کار برآمد ہو گئی

منگل 23 اپریل 2024 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر)جمشید رحمت اللہ کی چوری ہونے والی کار برآمد ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)جمشید رحمت اللہ کی گاڑی اتوار کے روز گورا قبرستان کے باہر سے چوری ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

غالب مارکیٹ پولیس نے سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔ اے وی ایل ایس نے گاڑی کو لاہور اسلام آباد موٹروے سے برآمد پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق ضروری کاروائی کے بعد گاڑی کو سابق جسٹس کے حوالے کر دیا گیا ۔