ایف آئی اے کا بجلی چوری ، اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ، 13 انکوائریاں درج

منگل 23 اپریل 2024 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران پشاور زون میں ایف آئی اے نے 13 چھاپہ مار کاروائیاں کیں ، بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 13 انکوائریاں درج کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں اینٹی کرپشن سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل مردان کی جانب سے کی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دکانوں، گھروں،فلیٹس اور ٹیوب ویل پر مین لائن سے براہِ راست اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔چھاپہ مار کاروائیاں الفیصل سٹریٹ باڑہ گیٹ ، توردھر صوابی، پانڈو روڈ پشاور ،پشاور سنٹر پلازہ رنگ روڈ پشاور پر کی گئیں ۔کارروائیوں میں پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :