نوجوان ڈاکٹرز کو نت نئی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنے کیلئے دنیا بھر میں شعبہ طب میں اپنا نام پیدا کرنا ہو گا،حاجی غلام علی
گورنر خیبرپختونخوا کی گندھارا یونیورسٹی کے 8ویں کانووکیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنیوالے 265 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اور 27 طلباء و طالبات کو گولڈ میدلز پہنائے
منگل 23 اپریل 2024 22:56
(جاری ہے)
تقریب میں چانسلر گندھارا یونیورسٹی مسز روئیدہ کبیر،وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز حسن،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر شوکت علی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس علی بابا خیل،رجسٹرار،کنٹرولر امتحانات، فیکلٹی اراکین، سینٹ و سنڈیکیٹ کے ممبران سمیت طلباء وطالبات سمیت والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
گورنر نے کانووکیشن میں اکیڈیمک سیشن 2022-23 میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنیوالے 265 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں اورتعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے 27 طلباء و طالبات کو گولڈ میدلز پہنائے۔تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز حسن خان نے گورنراوردیگرمہمانوں کا خیرمقدم کیا اورگورنر کو یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔گورنرنے اپنے خطاب میں تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین، فیکلٹی اراکین کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آپ کے والدین اور اساتذہ نے آپ کو ایک کامیاب عملی زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے مستقل اور مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔انہوں نے گندھارا یونیورسٹی، کبیر میڈیکل کالج کے منتظمین کو صوبہ کے نوجوانوں کو میڈیکل کی معیاری تعلیم کی فراہمی پر خراج تحسین بھی پیش کیااورکہاکہ یہ صوبے کی پہلی نجی یونیورسٹی ہے جوکہ میڈیکل کے شعبے میں گرانقدرخدمات انجام دے رہی ہے۔گورنرنے طلباء وطالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب جب کہ آپ چیلنجوں اور مواقع سے بھری ایک نئی زندگی میں داخل ہوچکے ہیں،آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ ان چیلنجوں کادلیری سے مقابلہ کریں گے اور اپنے پیشے میں سبقت حاصل کرنے کے مواقع ضائع نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کا خدمت آپکی زندگی کا مقصد ہونا چاہئے، ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانا اور مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی اورخدمت خلق نوجوان ڈاکٹرز کا جذبہ ہونا چاہئے۔نوجوان طبقہ اپنے متعلقہ شعبوں میں کامیابیاں سمیٹنے کیلئے اپنے اہداف مقرر کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کوعلاج معالجہ کے ساتھ بیماریوں کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنی تعلیم کا بہترین استعمال کرناہوگا۔انہوں نے اس موقع پر صوبہ میں گندھارا یونیورسٹی سمیت تمام نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں میڈیکل سمیت تمام شعبوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی سیکٹرز یونیورسٹیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں شعبہ تعلیم اور شعبہ صحت پر بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہیں، نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اس لئے نوجوان نسل کو تعلیم و صحت کے میدان میں آگے لانے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان اپنی مثبت سرگرمیوں سے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.