کلاچی ،خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،فائرنگ تبادلے میں مطلوب دہشتگرد جہانزیب سمیت آٹھ دہشتگرد مارے گئے

منگل 23 اپریل 2024 23:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کلاچی میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ مطلوب دہشتگرد جہانزیب سمیت آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کلاچی کے مضافاتی علاقہ لونی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دہشتگردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران مطلوب دہشتگرد جہانزیب سمیت آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔ مذکورہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور پولیس کو دہشتگردی کے واقعات بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ معصوم عوام اور سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اسی طرح حالیہ دنوں کسٹم حکام پر حملوں کے دوران ایک معصوم بچی اور مقامی افراد کو دانستہ طور پر شہید کرنے کے واقعات میں بھی مطلوب تھے۔