Live Updates

عمران خان کیخلاف کیسز زندہ لاشیں ،ظلم کیخلاف بولنے پر جیل ڈالا گیا،علیمہ خان

عمران ڈیل کیلئے تیار نہیں، کیسز کا سامنا کرینگے، قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہونگی، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف کیسز کو زندہ لاشیں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمرا ن خان کسی قسم کی ڈیل کی بجائے تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاشیں ہیں،میرے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔انہوںنے کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا۔ علیمہ خان نے کہا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات