سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

واقعہ سے قبل آصف نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سمیر نے خود کو گولی مارلی

منگل 23 اپریل 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی ، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سرجانی ٹاؤن میں نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے نے خود کوگولی مارلی، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سمیرکینام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

متوفی سمیر نجی کمپنی کاسیکیورٹی گارڈ ہے اور اسپتال میں ڈیوٹی انجام دے رہاتھا، سمیر کے پاس فون پر کال آئی، واقعہ سے قبل آصف نامی شخص سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سمیر نے خود کو گولی مارلی ۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :