وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر اور ریجنل بیورو برائے ایشیا اینڈ پیسیفک کی ڈائریکٹر یو این ڈی پی کنی وگناراجا کی ملاقات
منگل 23 اپریل 2024 21:30
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے ملک کی ترقی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے پالیسی اصلاحات کے نفاذ پر حکومت پاکستان کی توجہ کو مزید اجاگر کیا۔
وزیر نے غربت میں کمی، خوشحالی میں اضافے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعمیری انداز میں یو این ڈی پی کے ساتھ شمولیت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان نے حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے سے تعاون کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے لیے بات چیت شروع کی ہے۔ کنی وگناراجا نے پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کی تعریف کی اور یو این ڈی پی کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار ترقی کے چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور یو این ڈی پی کے درمیان مسلسل تعاون اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ کنی وگناراجا نے وفاقی وزیر کو یواین ڈی پی کی حال ہی میں شروع کی گئی رپورٹ کی ایک کاپی بھی پیش کی جس کا عنوان "ڈوئنگ ڈیجیٹل فار ڈویلپمنٹ" ہے جو خاص طور پر پاکستان کے لیے تیار کی گئی ہے جس میں ملک کے اندر ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔آخر میں دونوں اطراف نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مسلسل تعاون اور شراکت داری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.