سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

kشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں مارے گئے، i ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ،آئی ایس پی آر

منگل 23 اپریل 2024 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں مارے گئے، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ، شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں مارے گئے، جب کہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔