oپنجاب اسمبلی میں پری بجٹ سیشن 2024-25 کا آغاز کر دیا گیا ا*تحریری تجاویز کے لیے تمام اراکین میں سوالنامے تقسیم کر دئیے گئے

منگل 23 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی میں پری بجٹ سیشن 2024-25 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پری بجٹ سیشن میں اسمبلی اراکین سے بجٹ 2024-25کے لیے تجاویز طلب کی جائیں گی۔ بجٹ2024-25 کیسا ہونا چاہیے فیصلہ عوامی نمائندگان کریں گے۔منگل کے روز شروع ہونے والے پری بجٹ سیشن میں تمام اراکین سے تحریری اور تقریری شکل میں آ ئند ہ بجٹ کے لیے تجاویز اکٹھی کی جائیں گی۔

تحریری تجاویز کے لیے تمام اراکین میں سوالنامے تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔یہ ایک طرح کا سروے جس میں اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔پری بجٹ سیشن چار روز تک جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکین سے رائے شماری ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار آج وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے آج پنجاب اسمبلی میں پری بجٹ سیشن کا آغاز کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے ایوان کو بتایا بجٹ کی تیاری سے قبل عوامی نمائندگان سے تجاویز کی اس مثبت روایت کا آغاز مسلم لیگ ن نے اپنے پچھلے دور حکومت میں کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بجٹ سازی حکومت کی زمہ داری اور عوام کا استحقاق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بجٹ سازی کے عمل میں حکومتی بینچوں کے ساتھ اپوزیشن اراکین کو بھی اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن اراکین پری بجٹ سیشن میں حصہ لے کر اپنی اس زمہ داری کو پورا کریں گے جو ان کے حلقے کے عوام نے ووٹ کی شکل میں انھیں سونپی ہے۔

وزہر خزانہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ صوبائی محصولات کا 80فیصد وفاق پر منحصر ہے اس لیے صوبہ ملک کے مجموعی معاشی و اقتصادی حالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اس لیے صوبے کو اپنے ذاتی وسائل اور مواصلات میں بہتری لانی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ٹیکس نیٹ کی پھیلائو کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔