وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی، رانا مشہود

بدھ 24 اپریل 2024 04:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویشن ناک صورتحال سے دوچار ہے اور ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے تاہم اب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود میدان میں آگئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں رانا مشہود نے کہاکہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے، 25 اپریل کو دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے لہٰذا توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جس کے ساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔